ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی سمندر میں کشتی ڈوب گئی، ایک ماہی گیر لاپتہ، دو کو بچالیا گیا

بھٹکل جالی سمندر میں کشتی ڈوب گئی، ایک ماہی گیر لاپتہ، دو کو بچالیا گیا

Tue, 30 Aug 2022 00:40:03    S.O. News Service

بھٹکل 29/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے جالی سمندر میں ماہی گیری کے دوران سمندری لہروں کی زد میں آکر ایک کشتی ڈوب گئی جسکے نتیجے میں ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگیا البتہ دو دیگر کو بچالیا گیا۔ واردات پیر کو پیش آئی۔

لاپتہ ماہی گیر کی شناخت جالی کے رہنے والے ناگراج رام کرشنا موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ناگراج، وکٹر راج اور پرشوتم موگیر تینوں ایک کشتی پر سوار، بحر عرب میں مچھلیوں کے شکار پر گئے تھے۔ تیز اٹھتی لہروں میں کشتی الٹ گئی اور ڈوبنے لگی۔ اس دوران مقامی ماہی گیر دو لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ البتہ ناگراج سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کرسکا اور وہ غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا۔

فی الحال بچائے گئے ماہی گیروں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور لاپتہ ماہی گیر کی تلاش جاری ہے۔


Share: